ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 9ویں جماعت اور پی یو سی اول کیلئے یکم فروری سے کلاسوں کا آغاز

9ویں جماعت اور پی یو سی اول کیلئے یکم فروری سے کلاسوں کا آغاز

Fri, 29 Jan 2021 16:17:51    S.O. News Service

بنگلورو،29؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے بنیادی اور ثانوی تعلیم ایس۔ سریش کمار نے آج بتایا کہ9ویں جماعت اور پی یو سی اول کے لئے آف لائن کلاسوں کا آغاز یکم فروری سے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحان کے لئے عبوری ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے9دس مہینوں سے اسکولوں سے دور بچوں کو اب اسکولوں کو لے آنے کی ہم پر بڑی ذمہ داری ہے۔

اس سلسلہ میں وزیر صحت کے ساتھ تین معاملوں پر بحث ہوئی ہے۔یکم فروری سے 6ویں تا 9ویں جماعت اور پی یو سی اول کے لئے کلاس شروع کرنے سے متعلق بھی بحث ہوئی ہے۔ اسی بحث کے بعد آخر میں ہیلتھ ماہرین کی کمیٹی نے 9ویں اور پی یو سی اول کے لئے کلاسیں شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یکم فروری سے کلاس کا آغاز ہونے کے بعد دو ہفتے اسکولوں کی حاضری اور ماحول وغیرہ کاجائزہ لینے کے بعد ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں دیگر جماعتوں کے لئے آف لائن کلاسس شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حالانکہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی دوم کے لئے شروع کردہ کلاسوں میں ابھی صد فیصد حاضری نہیں ہے۔پی یو سی میں 75فیصد، ایس ایس ایل سی میں 70فیصد اور ودیاگاما میں 45فیصد حاضری ہے۔


Share: