ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 50فی صد بی جےپی ، آر ایس ایس کے حمایتی مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے : مڈکیری میں سی اے اے کے احتجاج میں مہیندر کمار

50فی صد بی جےپی ، آر ایس ایس کے حمایتی مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے : مڈکیری میں سی اے اے کے احتجاج میں مہیندر کمار

Sat, 11 Jan 2020 21:17:43    S.O. News Service

مڈکیری :11؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)سماجی کارکن مہیندرکمار نے عوام سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ این آر سی قانون کے متعلق مرکزی حکومت نے عوا م کو کونسے دستاویزات دینے ہیں کہیں بھی نہیں بتایا ہے، کسی طرح کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے، جس دن یہ دستاویزات بتانےکی بات کہیں گے اسی دن سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی حمایت کرنے والوں میں سے 50فی صد لوگ مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کے لئے آگے بڑھنے کا خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں پرگتی پررر جنا آندولن ویدیکے کی طرف سے مڈکیری کے گاندھی میدان میں منعقدہ ’شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جنا آندولن اجلاس‘ میں خطاب کررہے تھے۔ سی اے اے اور این آر سی قانون کے ذریعے لاکھوں ہندؤوں کو پریشانی لاحق ہوگی، ملک کے 90فی صد دلتوں کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں، یتیم، فاحشہ ، جنگلات میں رہائش پذیر، غریب برہمن، وکیلگا،بنٹ،بھلوسمیت ہر طبقے میں بغیر دستاویزات کے بے شمار لوگ ہیں، انہی وجوہات کی بنا پر مرکزی حکومت کونسے دستاویزات دکھانے ہیں اس کو ظاہر کرنےکی ہمت نہیں جٹا پارہی ہے۔مہیندر کمار نے سوال کیا کہ  بھار ت میں دبے کچلے طبقات کو رہنے کے لئے جگہ نہیں ہے، اب باہری ملک سے آنے والے دکھی لوگوں کو یہاں کے لوگ جگہ دیں گے۔

آر ایس ایس اور بی جےپی راشٹرواد ،ہندو اور مسلم کے درمیان دیوار تعمیر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مہیند رکمار نے کہاکہ اس دیوار کو توڑنے کے لئے سب متحد ہوکر جدوجہد کرنے پر زور دیا۔ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے ،یہ اس زمین کا مسئلہ ہے اسی لئے سبھی کو جدوجہد کرنا ضروری ہے۔ عوام آر ایس ایس اور بی جےپی کے مکھوٹے کو پہچانیں۔وجئےپورا ضلع کے سندگی میں آر ایس ایس کے نوجوانوں نےہی پاکستان کا جھنڈالہرا نے کا الزام ثابت ہوا تو راہ بھٹکے ہوئے لڑکے کہہ کر آر ایس ایس خاموش ہوگئی ۔ لیکن اس سے قبل آر ایس ایس پاکستان کا جھنڈا مسلمانوں نے ہی لہرانے کی بات کہتے ہوئے مسلمان طبقے کے خلاف دشمنی کا پیدا کرنے احتجاج کیاگیا تھا۔ ایسے کرتوت کی وجہ سے اس وقت ملک بھیانک حالات کا سامنا کرنےکی بات کہی۔ مہیندرکمار نے سماجی معاشرے پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہاکہ  دلت طبقے کے لوگ مندرمیں داخل ہو ں تو اس گاؤں کو برا ہوتا تو وہ بھگوان ہی نہیں ، و ہ ایک سماجی دشمن طاقت ہے، اگر ایسا کہتا ہوں تو مجھے ہندو سماج کا دشمن کہا جاتاہے۔


Share: