ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 22کسان تنظیموں نے بنائی پارٹی ؛ پنجاب اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان

22کسان تنظیموں نے بنائی پارٹی ؛ پنجاب اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان

Sun, 26 Dec 2021 02:08:19    S.O. News Service

چندی گڑھ:5 2 دسمبر (ایجنسی ) کسانوں کی تقریبا 22 یونین تنظیمیں، جو جوائنٹ کسان مورچہ کا حصہ تھیں اور انہوں نے تین متنازعہ قوانین بلوں کے خلاف سال بھر کے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا تھا، اب پنجاب اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے مقصد سے ایک سیاسی اکائی سمیوکت سماج مورچہ بنانے کیلئے ایک ساتھ آگئی ہیں ۔ پنجاب میں کسانوں کے سیاسی محاذ کی قیادت بی ایس راجے وال کر یں گے۔

بھارتیہ کسان یونین ( ڈکونڈا) اور بھارتیہ کسان یونین ( لکھووال ) سمیت کسانوں کی تین تنظمیں جلد ہی طے کریں گی کہ پارٹی میں شامل ہونا ہے یا نہیں ۔ وہ سبھی7 11 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔ زرعی قوانین کے خلاف سال بھر کے احتجاجی مظاہرہ اور آخر کار وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ ان قوانین کو واپس لینے کے اعلان نے کسانوں کیلئے پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اسٹیج تیار کیا ہے۔

ایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس اہم الیکشن کولڑ نے کے اپنے بڑے فیصلے میں کسان اسوسی ایشن عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات کرسکتے ہیں۔ کسان لیڈروں نے کہا کہ ایسے کسی بھی اتحاد کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا۔ 32 کسان تنظیموں میں سے 2 2 نے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ، الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والی یہ 22 کسان تنظیمیں پنجاب کی ان 2 3 کسان تنظیموں میں سے ہیں، جنہوں نے تین مرکزی زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے زیادہ وقت تک چلے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا تھا۔


Share: