ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2021میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر، الیکشن کمیشن کی افسروں کے تبادلے کی بابت ہدایات جاری

2021میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر، الیکشن کمیشن کی افسروں کے تبادلے کی بابت ہدایات جاری

Sun, 20 Dec 2020 10:49:51    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍ دسمبر (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کے دوران افسران کے تبادلے کے سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔کمیشن نے تملناڈو، کیرالا، مغربی بنگال، آسام اور پدوچیری کے لیے یہ ہدایات جاری کی ہیں ’جہاں آئندہ برس انتخابات ہونے ہیں۔

کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈیوٹی میں افسران کو اپنے آبائی اضلاع میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن ڈیوٹی میں لگے افسران کو 31 مئی سے پہلے تک اپنے ضلع میں تین برس سے زیادہ عہدے پر نہیں ہونا چاہیے۔ جو افسر چھ ماہ میں سبکدوش ہونے والے ہیں ’انھیں بھی الیکشن ڈیوٹی میں نہیں لگایا جائے گا۔

علاوہ ازیں جن افسران کے خلاف الیکشن کے دوران کوئی شکایت پائی گئی انھیں بھی الیکشن ڈیوٹی میں نہیں لگایا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ تمل ناڈو اسمبلی کی مدت کار 24 کو، کیرالا اسمبلی کی مدت کار یکم جون، مغربی بنگال اسمبلی کی مدت کار 30 مئی، آسام اسمبلی کی مدت کار 31 مئی اور پدوچیری اسمبلی کی مدت کار آٹھ جون کو ختم ہو رہی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق لوک سبھا الیکشن کے دوران جن افسران کی الیکشن ڈیوٹی لگائی گئی تھی’ان کے لیے مذکورہ ہدایات میں رخصت ہوگی۔


Share: