ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ”اچھے دن آگئے،نئے سال میں مہنگائی کاتحفہ“ مودی حکومت نے ریلوے کرائے میں کیا اضافہ، یکم جنوری سے سفر مہنگا

”اچھے دن آگئے،نئے سال میں مہنگائی کاتحفہ“ مودی حکومت نے ریلوے کرائے میں کیا اضافہ، یکم جنوری سے سفر مہنگا

Wed, 01 Jan 2020 10:50:50    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) منگل کو عام آدمی کو ایک بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔اچھے دن کاوعدہ کرکے مہنگائی کی مارچوطرفہ ماری جارہی ہے،خواتین کے تحفظ،سب کاساتھ سب کاوکاس کی طرح اچھے دن کانعرہ بھی جملہ ہی ثابت ہواہے۔نئے سال کی آمدکے ساتھ راحت کی بجائے بوجھ ڈالاگیاہے۔عام لوگ کہہ رہے ہیں کہ اوردوبی جے پی کوووٹ، پیاز،تیل، لہسن، آلو، پٹرول، ڈیژل کے بعد عام لوگوں کی جیب پرزبردست ڈاکہ ڈالاگیاہے۔ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ فی کلومیٹر زیادہ سے زیادہ 4 پیسے تک کیا گیا ہے۔ اب مسافروں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ کرایہ اداکرناپڑے گا، جس کا طویل فاصلے پر سفر کرنے والے مسافروں پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ بڑھے ہوئے کرایوں کا اطلاق یکم جنوری، 2020 ء سے ہوگا۔ نان اے سی سیکنڈ کلاس کرایوں میں 1 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ سلیپر کلاس کے کرایے میں بھی 1 پیسے کا اضافہ کیاگیاہے۔ جبکہ فرسٹ کلاس کے کرایوں میں 1 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیاگیاہے۔سیکنڈ کلاس کے کرایوں میں 2 پیسے، سلیپر کلاس کے کرایوں میں 2پیسے اور فرسٹ کلاس کے کرایوں میں 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اے سی زمرے میں اے سی چیئر کار کے کرایے میں 4 پیسے فی کلومیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے،اے سی 3 ٹیر، 4 پیسے، اے سی 2 ٹیر کرایہ میں 4 پیسے اور اے سی فرسٹ کلاس کے کرایے میں بھی چار پیسے کا اضافہ کیاگیاہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو نے جمعرات کے روز کہاکہ ریلوے مسافروں اور مال بردار نرخوں کومعقول بنانے کے عمل میں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ کیا اس عمل کے تحت کرایہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ یادو نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے کم ہوتی ہوئی آمدنی سے نمٹنے کے لئے متعدداقدامات کیے ہیں۔ چیرمین نے مزید کہا کہ کرایوں میں اضافہ ایک حساس مسئلہ ہے اور حتمی فیصلہ لینے سے پہلے طویل بحث کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم کرایہ اور مال ڈھلائی کے نرخوں کو معقول بنا رہے ہیں۔اس پرغور کیا جارہاہے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ ایک حساس موضوع ہے۔ چونکہ فریٹ چارجز پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہیں لہٰذا ہمارا مقصد سڑک سے زیادہ سے زیادہ ٹریفک ریلوے تک لاناہے۔


Share: