ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’ریاستوں میں بطور گورنر بی جے پی اور آر ایس ایس ارکان کی تقرری جمہوریت کے خلاف‘: نارائن سامی

’ریاستوں میں بطور گورنر بی جے پی اور آر ایس ایس ارکان کی تقرری جمہوریت کے خلاف‘: نارائن سامی

Tue, 03 Sep 2019 11:00:05    S.O. News Service

پڈوچیری، 3؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ارکان کی ریاستوں کے گورنروں کے طور پر تقرری ہندوستانی جمہوریت کے خلاف ہے۔ نارائن سامی نے ہماچل پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، تلنگانہ اور کیرالہ میں نئے گورنروں کی تقرری کے ضمن میں یہ بات کہی ہے۔

وزیر اعلی نے گنیش چترتھی کے موقع پر یہاں مناكلا ونائیگر مندر میں پوجا ارچنا کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ تقرریاں سركاريا کمیشن کی سفارشات کے خلاف بھی ہے۔ سال 1983 میں ملک کی اس وقت کی مرکزی حکومت کی طرف سے قائم سركاريا کمیشن نے مختلف ایشوز پر مرکز -ریاست تعلقات کو لے کر متعدد سفارشات کی تھیں اور ملک کے آئین کے فریم ورک کے تحت ان میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا۔ نارائن سامی نے الزام لگایا’’یہ گورنر بی جے پی کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی کی طرح کام کریں گے‘‘۔


Share: