ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یہ احتجاج کسانوں کا نہیں ،بلکہ ہر ایک شہری کا ہے ، سرکار کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے :ملی کونسل

یہ احتجاج کسانوں کا نہیں ،بلکہ ہر ایک شہری کا ہے ، سرکار کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے :ملی کونسل

Mon, 04 Jan 2021 21:36:16    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) کسان ہمارے ملک ،سماج ،معیشت سبھی کیلئے اہم ہیں ، کسانوں کے مسائل ملک کے مسائل ہیں ،لیکن یہ افسوس کی بات ہے حکومت مسلسل نہ صرف کسانوں کو نظر انداز کررہی ہے، بلکہ اتنے بڑے اور اہم احتجاج پر بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ہمارے ملک کو اناج فراہم کرنے والے کسان گذشتہ چالیس دنوں سے لگاتار شدید ٹھنڈ میں سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کررہے ہیں، بارش بھی ہورہی ہے ،لیکن حکومت ان کی بات ماننے کے بجائے ٹال مٹول کررہی ہے۔ یہ رویہ یقینی طور پر جمہوریت کیخلاف ہے۔ ملک کے عوام کے ساتھ حکومت کا برتاؤ آمرانہ ہے ،جسے بدلنے کی ضرروت ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظو رعالم نے کیا۔

انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہاکہ چالیس دنوں کی مدت بہت طویل ہوتی ہے۔ لوگ ایک دون سڑکوں پر نکلتے ہیں ،احتجاج کرتے ہیں اور حکومت تک بات پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اور جمہوریت میں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے درد کو سمجھے ،ان کے مسائل کو حل کرے لیکن یہاں چالیس دنوں کے باوجود سرکار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے یقینی طور پر افسوسناک ہے اور جمہوری حکومت کے خلاف ہے۔

ڈاکٹر محمد منظو رعالم نے مزید کہاکہ کسانوں کے ساتھ حکومت کی سبھی بات چیت ناکام ہورہی ہے کیوں کہ حکومت اپنی ضد پر اٹل ہے اور کسانوں کے بنیادی مطالبہ کو پورا نہیں کررہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کے بنیادی مطالبہ کو پورا ، کھیتی سے متعلق قوانین کو واپس لے۔ سرکار کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ یہ صرف کسانوں کا احتجاج نہیں،بلکہ پورے ملک کے عوام کا احتجاج ہے، ہر شہری اور ہر طبقہ کے لوگ اس احتجاج میں شامل ہیں ،کیونکہ سبھی اس سے متأثر ہوں گے، اس لئے سرکار کو چاہئے کہ جمہوری تقاضوں کو پورا کرے اور کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے۔


Share: