بنگلورو،7مئی(ایس او نیوز؍ یواین آئی)کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے بی جے پی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار یڈ یورپا کے بیان پر شدید اعتراض کیا ہے ،جنہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے یہ خواہش کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی تھی کہ اگرکوئی ووٹ نہیں ڈالتا ہے تو اسے گھرجاکر ہاتھ پاؤں باندھ کرپولنگ بوتھ لایا جائے ۔ یڈ یورپا نے بیلگاوی میں ہفتہ کو انتخابی مہم کے دوران یہ ریمارک کیا تھا۔ سدارامیا نے ان کے اس بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سےیڈ یورپا میں غنڈہ گردی کے عنصر کا پتہ چلتا ہے ۔کیاکسی کو بھی گھسیٹ کر پولنگ بوتھ لایاجاسکتا ہے ؟