ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یومِ جمہوریہ کی تقریب میں امبیڈ کر کی توہین کی مذمت میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی کو دیا گیا میمورنڈم

یومِ جمہوریہ کی تقریب میں امبیڈ کر کی توہین کی مذمت میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی کو دیا گیا میمورنڈم

Mon, 31 Jan 2022 19:34:40    S.O. News Service

بھٹکل:30؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) کرناٹک کے رائچور میں یومِ جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر رائیچور ضلعی عدالت میں ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویرکو نکال کر پرچم کشائی کی گئی تھی، اس بات سے ناراض دلت تنظیموں کی طرف سے ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جج کی طرف سے امبیڈکر کی تصویر کو ہٹاکر پرچم کشائی کرنے پر بھٹکل میں دلت تنظیموں کے ذمہ داران نے بھٹکل ڈی وائی ایس پی دفتر پہنچ کر اُن کے توسط سے وزیر داخلہ کے نام میمورنڈم پیش کیا اور واقعے کی سخت مذمت کی۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ ڈاکٹر امبیڈکر معمارِ دستور ہیں۔ دلتوں کے لئے بھگوان کا درجہ رکھتےہیں۔ میمورنڈم میں وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طورپر متعلقہ منصف کے خلاف انسدادظلم  پسماندہ ذات  (اٹر وسٹی) قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔

ڈی وائی ایس پی بیلی اپا نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر دلت تنظیموں کے ذمہ دار نارائن شیرور، بھٹکل آر این ایس کالج کے نائب پرنسپال کے مری سوامی ، جنتا ودیالیا شرالی کے پرنسپال رام رتھ ، وکیل رویندر منگلا، تلسی داس پاؤسکر، کرن شرور، نرسمہا شرالیکر، ایشورباکڑ، پدمیا باکڑ وغیرہ موجود تھے۔


Share: