ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن : حوثیوں کے لیے کام کرنے والے ایرانی جاسوس عرب اتحاد کے نشانے پر

یمن : حوثیوں کے لیے کام کرنے والے ایرانی جاسوس عرب اتحاد کے نشانے پر

Sat, 17 Feb 2018 21:05:06    S.O. News Service

ریاض، 17؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے تعز شہر کے مشرقی حصّے میں جاسوسی کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔ اس مرکز میں ایرانی ماہرین بھی موجود ہوتے ہیں جو باغی حوثی ملیشیا کے لیے کام کرتے ہیں۔تعز میں عسکری کمان کے میڈیا مرکز کے مطابق جمعے کے روز الحوبان کے علاقے میں موٹر وہیکل سینٹر پر بم باری کے ذریعے اس میں موجود جاسوسی کے ایرانی ماہرین کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر تعز کے شمال مغرب میں مقبنہ کے محاذ پر المالح کے علاقے میں ایک عسکری ٹھکانے پر اتحادی طیاروں کے حملے میں حوثی ملیشیا کا ایک کمانڈر ابو محمد المرتضی اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا۔


Share: