ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: پہاڑ کھسک کر گھر پر گرا: عورت ہلاک

یلاپور: پہاڑ کھسک کر گھر پر گرا: عورت ہلاک

Sat, 24 Jul 2021 18:05:27    S.O. News Service

یلاپور:24؍جولائی (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سےہوئے بھاری نقصانات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ اس دوران  اطلاع ملی ہےکہ یلاپور تعلقہ کے  کلچی نامی مضاف میں پہاڑ کھسک کر گھر پر گرنے سے ایک عورت کی ہلاک ہوگئی ہے۔ جب کہ گھر میں موجود دو بچے اور تین بڑے لوگ  بال بال بچ گئے ہیں۔

گھر پر پہاڑگرنے سے ہلاک ہونے والی عورت کی شناخت دیوکی نارائن گاؤنکر (48)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملبے میں دبی نعش کو گاؤں والوں کے تعاون سے جمعہ کی شام نکالا گیا۔ تحصیلدار شری کرشنا کامکرنے 5کلومیٹر کا راستہ پیدل طئے کرتے ہوئے  جائے وقوع  پر پہنچ کر معائنہ کیا اور گھروالوں کو دلاسا دیا۔

اسی طرح تعلقہ کے ہاسنگی گرام پنچایت حدود کے آلواڑ میں کبن گدے کا برج پار کرتے ہوئے آنند ناگا موگیر نامی شخص پانی میں بہہ جانےکا خدشہ جتایا گیا ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔


Share: