ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے کاسرکوڈ بیچ پر سمندر ی لہروں کی زد میں آکر غرق ہونے والے دوسیاحوں کی لائف گارڈ نے بچائی جان

ہوناور کے کاسرکوڈ بیچ پر سمندر ی لہروں کی زد میں آکر غرق ہونے والے دوسیاحوں کی لائف گارڈ نے بچائی جان

Thu, 07 Oct 2021 20:28:21    S.O. News Service

ہوناور:7؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کےکاسرکوڈ کےقریب بین الاقوامی بلیو فلاگ تصدیق شدہ ائکو بیچ پر سمندر میں تیرتےہوئے لہروں کی زد میں آکر  غرق ہونے کے دوران   لائف گارڈس  دونوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

بتایا گیاہے کہ مہالیا اماوس کی چھٹی کالطف اٹھانے باگلکوٹ سے کاسرکوڈپہنچے سیاحوں کی ٹیم میں منجولا برادر اور لکشمن برادر سمندر میں تیرتےہوئےلہروں کی چپیٹ میں آگئے تھے  ساحل پر تعینات لائف گارڈ یشونت مادیو ہری کنتر اور وریندر بابو امبیگا ، سبرائے تانڈیل نے  جب دونوں کو غوطے کھاتے ہوئے دیکھا تو فوری  حرکت میں آگئے اور رسیاحوں تک پہنچ کر انہیں ساحل پر لانےمیں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ پچھلے تین دنوں میں ساحل پر  تعینات لائف گارڈس کی وجہ سے سیاحوں کی حفاظت کرنےکا  یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پیر کو کاروار کے 5بچے ، مرڈیشور میں ایک سیاح اور بدھ کو کاسرکوڈ میں دو سیاحوں  کو بچانے میں بھی لائف گارڈس کے اہلکار کامیاب ہوگئے تھے۔


Share: