ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور پولس نے بین ریاستی بائک چوروں کو کیا گرفتار:دوملزم سمیت 2بلیٹ  بائک ضبط

ہوناور پولس نے بین ریاستی بائک چوروں کو کیا گرفتار:دوملزم سمیت 2بلیٹ  بائک ضبط

Thu, 27 Sep 2018 19:03:31    S.O. News Service

ہوناور :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) گاندھی نگر کے مکین سریش ہوناور کے گھر کے صحن میں کھڑی رکھی ہوئی قیمتی 2بلیٹ بائک چوری معاملے کو سلجھانے میں ہوناور  پولس کامیاب ہوتے ہوئے بائک سمیت 2ملزموں کو گرفتار کرکے مفرور ملزم کی تلاش کے لئے جال بچھانے کا واقعہ پیش آیاہے۔

19اپریل کی رات سریش کے گھر کے سامنے کھڑی کی گئیں بلیٹ بائک رات کے وقت چوری ہونے کے متعلق ہوناور پولس تھانے میں کیس درج ہواتھا۔ پولس معاملے کی جانچ کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہےَ سداپور کے زون مائیکل روڈریگس اور سرسی کے نیاز دستگیر شیخ نامی  ملزمان  کو پولس گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا  ہے۔ شبہ جتایا گیا ہے کہ دونوں ملزم ریاست کے مختلف مقامات کے بائک چوری معاملات میں ملوث ہیں۔ معاملے کا کلیدی ملزم سداپور کا مصطفیٰ کی گرفتاری کے بعد ہی پورے جال کا پتہ چلنے کی بات کہی جارہی ہے۔

جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ مصطفیٰ اور زون بائک چوری  کرکے نیاز کو سونپتے تھے۔ نیاز چوری کی ہوئی بائک کو لے کر ریاست کے الگ الگ مقامات اور ضرورت پڑنے پر بیرونی ریاستوں کو لے کر جا کر بیچا دیتا اور شہر لوٹنے کے بعد رقم آپس میں بانٹ لیتے ۔ مفرور ملزم مصطفیٰ چوری معاملات میں اہم رول اداکرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ معاملے کو سلجھاکر گرفتاری کی کارروائی میں شریک ہوناور پولس تھانے کی ستائش کی گئی ہے۔ شکایت کردہ سریش نے پولس محکمہ کا شکریہ اداکیا ہے۔


Share: