ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں ٹرک اور کار کی ٹکر؛ ایک ہلاک، چار شدید زخمی

ہوناور میں ٹرک اور کار کی ٹکر؛ ایک ہلاک، چار شدید زخمی

Mon, 18 Mar 2019 18:51:23    S.O. News Service

ہوناور 18؍مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کےنیشنل ہائی وے 66پر  لاری اور کار کے درمیان ہوئے  زبردست تصادم  میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہوگئے جنہیں  ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی روانہ کیا گیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت وجئے کمار (۳۲) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع  کے مطابق ایمّے پائیل نامی علاقے میں یہ حادثہ آج پیر دوپہر کو  پیش آیا ۔ کار میں سفر کررہے افراد چامراج نگر گنڈلو پیٹ کے رہنے والے تھے اور وہ سب گوا سے میسورو کی طرف واپس لوٹ رہے تھے ، جبکہ مخالف سمت سے آنے والی لاری پونا جارہی تھی 

ہوناور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: