ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Thu, 13 Dec 2018 20:03:08    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رام مندر، رافیل طیارے سودے، آندھرا پردیش تنظیم نو ایکٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ اور تمل ناڈو میں کاویری ڈیلٹا کے کسانوں کے مسائل کو لے کر شیوسینا، کانگریس، تیلگو دیسم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور انادرمک کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ارکان کے شور شرابے اور نعرے بازی کی وجہ سے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کارروائی پہلے 11.20 بجے اور پھر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کی۔12 بجے کارروائی شروع ہونے پر پوزیشن جوں کی تیوں بنی رہی اور انہوں نے کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔سرمائی اجلاس کے تیسرے دن کی کارروائی شموگا سے نو منتخب بی وائی راگھویدر کو حلف دلانے کے ساتھ شروع ہوئی۔ایوان نے 13 دسمبر، 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آنجہانی سابق رکن ایم ایچ امبریش کو بھی خراج تحسین پیش کی گئی۔سمترا مہاجن نے جیسے ہی پروقفہ سوال شروع کیا اسی وقت کانگریس، شیوسینا، ٹی ڈی پی اور انادرمک کے رکن نعرے بازی کرتے ہوئے صدر کے اسٹیج کے قریب پہنچ گئے۔کانگریس رکن ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے رافیل معاملے کی جانچ کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے اور ’وی ڈیمانڈ جے پی سی‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔دوسری طرف شیوسینا کے ارکان نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔پارٹی ارکان نے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھیں جن پر ’ہر ہندو کی یہی پکار، پہلے مندر پھر سرکار‘ نعرہ لکھا ہوا تھا۔انادرمک کے ارکان نے کاویری ڈیلٹا کے کسانوں کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔انادرمک ارکان کے ہاتھوں میں تختیاں تھی جس پر لکھا تھا، کسانوں کے حقوق کی حفاظت ہو ۔ ٹی ڈی پی کے ارکان نے آندھرا پردیش تنظیم نو ایکٹ کو مکمل طور پر عمل درآمد اور پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی کی۔لوک سبھا اسپیکر نے شور شرابہ کر رہے ارکان سے اپنے جگہ پر بیٹھنے کو کہا لیکن ارکان کا شور شرابہ جاری رہا۔انہوں نے ٹی ڈی پی ارکان سے کہا کہ وہ خبردارکرتی ہیں کیونکہ ان کے موضوع پر پہلے ایوان میں تفصیلی بحث ہو چکی ہے۔ہنگامہ نہیں تھمنے پر انہوں نے ایوان کی کارروائی 11.20 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر بھی صورت حال جوں کی توں بنی رہی۔لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے اپنے مسائل ہیں اور یہ پارلیمنٹ سب کے لئے ہے۔ایوان میں بحث ہوگی۔اصول 193 کے تحت قدرتی آفت پر آج بحث ہونی ہے۔بعد میں دوسرے موضوعات پر بھی بحث ہونی ہے۔انہوں نے ارکان سے اپنی جگہ پر واپس جائیں اور کام کاج چلنے دینے کی اپیل کی۔


Share: