ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں گزر گیا کورونا وائرس کا پیک سردیوں میں دوسری لہر خارج از امکان نہیں: سرکاری پینل

ہندوستان میں گزر گیا کورونا وائرس کا پیک سردیوں میں دوسری لہر خارج از امکان نہیں: سرکاری پینل

Mon, 19 Oct 2020 14:31:44    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملات اور تازہ اموات میں گزشتہ کچھ دنوں سے کمی دیکھنے کو مل رہی ہے- اس درمیان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی سائنسدانوں کی ایک کمیٹی نے اتوار کو ملک میں کورونا19کو لے کر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے- کمیٹی کا اندازہ ہے کہ ہندوستان میں اب کورونا وائرس کا پیک گزر چکا ہے- حالانکہ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے کہا کہ ملک میں اس وبا کی دوسری لہر کے اندیشہ کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے اور اس وجہ سے فروری2021 میں ہندوستان میں کورونا کے کیس1.06کروڑ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے- کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایسے میں ملک میں کورونا وائرس کے خلاف بچاؤ والے ضروری اقدامات ایسے ہی جاری رہنے چاہئیں - کمیٹی میں شامل نیتی آیوگ کے رکن پال نے کہا کہ گزشتہ3ہفتوں سے ملک میں بھلے ہی کورونا وائرس کے نئے معاملات اور اس سے ہونے والی اموات میں کمی آرہی ہے، لیکن ٹھنڈ کے موسم میں کورونا کی دوسری لہر سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے-حکومت کی جانب سے تشکیل سائنسدانوں کی اس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان میں مارچ میں کورونا کے بڑھتے معاملات پر روک لگانے کیلئے لاک ڈاؤن نہیں کیا جاتا تو ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد25لاکھ سے تجاوز کرجاتی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فائدہ ملا اور اب تک ملک میں 1.14اموات ہوئی ہیں - حالانکہ سردیوں میں کورونا وائرس کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے-


Share: