ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہریانہ کانگریس قومی مجلس عاملہ کا اجلاس آج

ہریانہ کانگریس قومی مجلس عاملہ کا اجلاس آج

Mon, 04 Jul 2016 22:00:26    S.O. News Service

چندی گڑھ، 4 ؍جولائی(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ میں کانگریس کے نومنتخب انچارج جنرل سکریٹری کمل ناتھ کی صدارت میں کل یہاں کانگریس کی ہریانہ قومی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوگی۔گزشتہ سال 17؍اگست کو ریاستی قومی مجلس عاملہ کی تنظیم نو کے بعد سے یہ اس کی پہلی میٹنگ ہوگی۔ریاستی یونٹ کے صدر اشوک تنور نے کہا کہ اجلاس میں مختلف محاذ پر بی جے پی کی قیادت والی ہریانہ حکومت کی ناکامیوں سمیت کئی مسائل کو اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ، بی جے پی حکومت کے عوام مخالف فیصلوں کی مخالفت کس طرح سے کی جائے، اس پر بھی بحث کی جائے گی۔یہ حکومت سبھی محاذو ں پر ناکام رہی ہے۔ریاست میں حالیہ دنوں میں ہوئے واقعات جیسے کہ جاٹ ریزرویشن، بجلی ملازمین کی ہڑتال، کسانوں اور نوجوانوں سے متعلق دیگر مسائل کواٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں راجیہ سبھا کے الیکشن کے دوران ریاست میں ہوئی مبینہ دھاندلی کے معاملہ پربھی بحث کی جائے گی۔سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، سابق مرکزی وزیر کماری شیلجہ ، پارٹی کی اسمبلی میں لیڈر کرن چودھری،کیپٹن اجے یادو، نوین جندل، ہڈا کے بیٹے دپندر سنگھ ہڈا، پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا، پارٹی کے ایم پی اور کئی سابق ممبر ان پارلیمنٹ قومی مجلس عاملہ کمیٹی کا حصہ ہیں۔


Share: