ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:بغیر کارکردگی کے کانگریس سادھنا سماویش کررہی ہے:بی جے پی لیڈران جگدیش شٹر اور پرہلاد جوشی کی تنقید

ہبلی:بغیر کارکردگی کے کانگریس سادھنا سماویش کررہی ہے:بی جے پی لیڈران جگدیش شٹر اور پرہلاد جوشی کی تنقید

Fri, 20 Oct 2017 20:26:31    S.O. News Service

ہبلی:20/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ریاست میں عوام سیلاب سے مشکلات میں ہیں ، لیکن حکومت عوام کے متعلق فکر کرنے کے بجائے بغیر کسی کارکردگی کے کارکردگی مظاہروں کاانعقاد کرنے پر ودھان سبھا میں حزب ِ مخالف لیڈر جگدیش شٹر اور دھارواڑ کے رکن پارلیمان پرہلاد جوشی نے حکومت کے خلاف سخت تنقید کی۔

پارٹی دفتر میں لکشمی پوجا میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں حکومت کی کارکردگی صفر ہے، کوئی کام نہیں کیا ہے ، اب جب کہ انتخابات قریب ہیں تو کارکردگی مظاہروں کا انعقاد کررہی ہے، حقیقت میں کوئی کام کئے ہوتے تو سال میں ایک مرتبہ سماویش کرنا تھا، حکومتی انتظامیہ جمود کا شکار ہے ،جلسوں کے لئے افسران کے ذریعے لالچ دے کر عوام کو لائے جانے کا الزام لگایا، حکومت راست طورپر رشوت خوری کو ترغیب دینےکا سنگین الزام لگاتے ہوئے ریاستی حکومت کی سخت تنقید کی۔

وہیں شہر میں دھارواڑ کے رکن پارلیمان پرہلاد جوشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کے لئے یہ آخری دیوالی ہے، اگلی بار میں ہی سی ایم کا نعرہ لے کر گھوم رہے ہیں، لیکن حکومت رشوت میں مبتلا ہے ، یہ حکومت کی آخری مدت ہونےکی با ت کہی۔

انہوں نے کانگریس کے ’’گھر گھر کانگریس ‘‘مہم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ گھر گھر کانگریس کے ذریعے عوام کانگریس کا آخری دیدار کرلیں، بغیر کسی کام کے کاموں کی تشہیر کی جارہی ہے۔ حکومت کے پیسوں سے کانگریس کی یاترا جاری ہے۔ انہوں نے ٹیپو جینتی کے متعلق کہاکہ ہم ہمیشہ سے ٹیپو جینتی کے خلاف ہیں۔ حکومت ضد سے یہ جینتی منا رہی ہے۔ ٹیپو کنڑا زبان، سنسکرتی اور ہندو مخالف تھا، اس کی جینتی کو ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے اور کہا کہ بی جےپی اقتدار پر آتی ہے تو ٹیپو جینتی کو ردکرنے کی بات کہی۔


Share: