ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:باکڑا بیوپاروں کا ترکاری مارکیٹ میں جگہ کی فراہمی کا مطالبہ لےکر احتجاج

ہبلی:باکڑا بیوپاروں کا ترکاری مارکیٹ میں جگہ کی فراہمی کا مطالبہ لےکر احتجاج

Fri, 27 Oct 2017 20:41:01    S.O. News Service

ہبلی:27/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)اولڈ ہبلی ترکاری مارکیٹ کے راستے کنارے ،باکڑا دکانداروں کو پچھلے کئی دنوں سے بیوپار کے لئے جگہ فراہم نہیں کئے جانے کو لےکر باکڑا دکانداروں نے ہبلی پالیکا صحن میں احتجاج کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اولڈ ہبلی ترکاری مارکیٹ کے باکڑادکانداروں کو بیوپار کے لئے جگہ فراہم نہیں کرنے سے بیوپاریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ان کا خاندان سڑک پر آگیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ مہا نگر پالیکا کو یومیہ 10روپئے اداکر کے بیوپار کرنے نہیں دیا جارہاہے۔ اب چھوٹے موٹے بیوپارسے زندگی کا سہارا ڈھونڈنے والے جائیں تو کہاں جائیں سمجھ میں نہیں آرہاہے۔ بیوپار کے لئے جو کچھ ترکاری لاتے ہیں مہا نگر پالیکا والے اپنی سواریوں میں بھر کر لے جاتے ہیں،اس طرح غریبوں کے پیٹ پر لات ماررہے ہیں۔ احتجاجیوں نے کئی طرح کا دکھڑا سنانے کے بعد باکڑا دکانداروں کو راستے کنارے بیٹھ کر بیوپار کرنے کےلئے ایک مناسب جگہ فراہم کرنے کی مانگ کی۔ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیاتوآئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دی ۔ احتجاج میں سیکڑوں باکڑا بیوپاری شریک تھے۔

Screenshot_(458).png


Share: