ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی :وزیرا علیٰ سدرامیا اورکابینہ کے وزراء نے خزانہ خالی کردیا ہے: بی جے پی ریاستی صدر یڈیورپا کا الزام

ہبلی :وزیرا علیٰ سدرامیا اورکابینہ کے وزراء نے خزانہ خالی کردیا ہے: بی جے پی ریاستی صدر یڈیورپا کا الزام

Sat, 28 Oct 2017 20:13:18    S.O. News Service

ہبلی:28/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بی جے پی کے پسماندہ لیڈر وجئے شنکرکے استعفیٰ کی وجہ جاننے کے لئے اخبارنویسوں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا راست جواب دینے کے بجائے استعفیٰ کے سبب سے ناواقفیت ظاہر کرتےہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے ریاستی صدر یڈیو رپا نے کہاکہ وجئے شنکر کو پارٹی نے سب کچھ دیا ہے ،وہ ضلع کے کسی بھی مقام سے انتخابات لڑ سکتے تھے لیکن کس وجہ سےانہوں نے استعفیٰ دیا ہے مجھے پتہ نہیں کہتے ہوئے اپنا رخ ریاستی حکومت کی طرف موڑتے ہوئے سخت تنقید کی۔ سدرامیا اور ان کی کابینہ کے وزراء کی عمر پوری ہونے کو ہے یہ تمام مل کر ریاستی خزانے کی ڈکیتی کرنے کا بی جے پی ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا نے الزام لگایا ہے۔

شہر کے ہوائی اڈے پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی حکومت کو ناکارہ کہتے ہوئے کہاکہ گنپتی خود کشی معاملے میں وزیر کے جے جارج نمبر ایک ملزم ہیں، اس کے باوجود ان کا استعفیٰ نہیں لیاگیا ہے۔ چارج شیٹ داخل ہونے تک انتظار کرنے کا بہانہ بنا رہے ہیں گویا وزیر اعلیٰ سدرامیا سپریم کورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے کی بات کہی۔ یڈیوپار نے جارج کو اخلاقی طورپر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

شہر گلستاں کے متعلق کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ا نکے وزراء مقامی انتظامیہ بی بی ایم پی کے ذریعے بنگلورو کو رہن رکھنے کی تیاری میں ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے رشوت خور وزیر اعلیٰ سدرامیا تغلق دربار چلانےکا الزام لگایا۔ اپنے گھپلوں کو چھپانے کے لئے ڈی کے شیوکمار غلط راستہ اپناتے ہوئے شوبھاکرندلاجے پر الزام لگارہے ہیں معاملہ کولے کر اگر وزیرا علیٰ سنجیدہ ہیں تو سی بی آئی کو سونپیں یا عدالتی جانچ کروانے کی بات کہتے ہوئے پلٹ وار کیا۔ جھوٹے معاملات کے ذریعے بی جےپی والوں کو حدود میں رکھنے کی یہ ایک سیاسی چال ہے،ودھان سبھا کے سرمائی اجلاس میں بحث کے لئے تیار رہنے کی بات کہی۔ اس موقع پر ودھان سبھا میں حزب ِ مخالف لیڈر جگدیش شٹر اور رکن پارلیمان پرہلاد جوشی وغیرہ موجود تھے۔

WhatsApp_Image_2017-10-28_at_8_00_30_PM.jpegوزیر کے جے جارج کے استعفیٰ کی مانگ کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے گبور کراس بند کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جس کے نتیجے میں پونا بنگلورو قومی شاہراہ تھوڑی دیر کے لئے بند رہی۔ تھوڑی دیر کے بعدپولس نے 50سے زائد کارکنوں کو اپنی تحویل میں لے کر ٹرافک کو کھلا کیا۔


Share: