گوکرن :11/اکتوبر(ایس او نیوز)یہاں کے کونڈلے سمندرمیں تیرنےگئے نوجوانوں میں سے ایک نوجوان طوفانی لہروں کی نذر ہوکر غرقاب ہونے کا واقعہ پیر کی شام پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت اترپردیش ،مرجاپور کے مکین ہیمانشو رائی (25)کے طورپر کی گئی ہے ۔ ہیمانشو کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ بنگلورو کی ایک نجی کمپنی میں برسرروزگار تھا۔ پیر کو اپنے دیگر 5دوستوں کے ساتھ گوکرن کی سیاحت کے لئے آیا تھا۔ ہیمانشو کی نعش بعد میں سمندر سے برآمد کرلی گئی ہے۔ گوکرن کے پی ایس آئی گوند ایم نے کیس درج کرلیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پولس محکمہ کی طرف سے تمام بیچوں پر بندوبست کئے جانے کے اور لوگوں کو سمندر میں اُترنے سے روکنے کی کوششوں کے بائوجود یہ لوگ سمندر میں تیرنے کے لئے اُتر تھے۔ پولس معاملے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔