گوکرن :17؍اگست (ایس اؤ نیوز) یہاں کے بنڈی کیری دیہات میں شری ون درگا مندر میں ہوئی چوری معاملےکو لےکر پولس نے ایک چور کو گرفتارکرلیا ہے جس کی شناخت بنگلے گُڈّا کے مکین راجو گونڈی (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پولس نے ملزم سے چاندی کے زیورات، پوجا کے ساز وسامان اور عطیہ کی رقم سمیت کل 25000ہزارروپئے کی جائیداد ضبط کی ہے۔ ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج، ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ، بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی اپا اور کمٹہ سرکل انسپکٹر شیو پرکاش نائک کی رہنمائی میں گوکرن پولس تھانہ پی ایس آئی نوین نائک ، کرائم برانچ پی ایس آئی سدھا اگھناشنی کی قیادت میں کارروائی کی گئی ۔