گوکرن 31؍دسمبر(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے مشہور ساحلی سیاحتی مرکز اور مہابلیشور مندرکے شہر میں صبح کے وقت شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی جس دکان خاکستر ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ گوکرن کے میلے کیری میں واقع پرشوتم پائی کی ناریل، پھول اوردیگر پوجا کاسامان فروخت کیے جانے والی دکان میں جس وقت آگ لگی تو وہاں غیر قانونی طور پر ذخیر ہ کیے گئے پٹاخے اور گیس سلینڈر بھی موجود تھے۔ آگ لگنے سے پٹاخے اور سلینڈر دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے اور پوری دکان کو جلاکر خاکستر کردیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہواالبتہ دکان کے مالک کو تقریباً دس لاکھ روپوں سے زیادہ کامالی نقصان ہوا ہے۔گوکرن پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیااور کیس درج کرلیا ہے۔