ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن میں سیاح سمندری لہروں کی زد میں آکر ہلاک

گوکرن میں سیاح سمندری لہروں کی زد میں آکر ہلاک

Fri, 28 Aug 2020 00:28:22    S.O. News Service

بھٹکل 27 اگست (ایس اونیوز) ضلع اُترکنڑا کے سیاحتی مقام گوکرن میں ایک سیاح  ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر میں سمندری لہروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ضلع کے انکولہ تعلقہ کے  آورسا کے رہنے والے  آروند پانڈورنگا شینوئی (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  آروند اپنی اہلیہ کو ساتھ لے کر تفریح کے لئے گوکرن بیچ پہنچا تھا،  اہلیہ سے کہا کہ وہ   سمندر میں تیراکی کرے گا لہٰذا وہ سمندر کنارے کھڑی ہوکر لطف لے۔ مگر جیسے ہی وہ سمندر میں تیراکی کے لئے اُترا، اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آگیا اور ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر میں اسے زندہ واپس  کنارے تک آنا ممکن نہ  ہوسکا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے نعش باہر نکالی گئی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال روانہ کی گئی ہے۔

گوکرن پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔


Share: