ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلوان میں ہندوستانی فوجیوں کو پرچم لہراتے دیکھ کر راہل گاندھی ہوئے خوش

گلوان میں ہندوستانی فوجیوں کو پرچم لہراتے دیکھ کر راہل گاندھی ہوئے خوش

Wed, 05 Jan 2022 21:17:41    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے گلوان میں چینی جھنڈے سے متعلق تبصرے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ فوجیوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا بیان بتاکر اس کی سخت تنقید کے ایک دن بعد بدھ کو گلوان میں جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے والی تصویر جاری کرکے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔

راہل گاندھی نے برف سے ڈھکی وادی گلوان میں فوج کے جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ملک کے ہر حصے میں پرچم لہراتے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کی مقدس سرزمین پر ہمارا پرچم ہی لہراتا اچھا لگتا ہے۔‘‘ اس تبصرے کے ساتھ انہوں نے 'جئے ہند گلوان' کو ہیش ٹیگ بھی کیا ہے۔


Share: