مرکزی حکومت کی پالیسی سرمایہ داروں کا ساتھ غریبوں کا وناش،سابق وزیرڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کا مرکزی قیادت پر الزام
گلبرگہ،12؍جون(ایس او نیوز) سیڑم ضلع گلبرگہ میں 11جون کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سابق ریاستی وزیر وسابق رکن اسمبلی سیڑم کی قیادت میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پٹرول و ڈیزل اور گیاس و دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔
اس احتجاج میں سیڑم تعلقہ کے پارٹی صدر شیو شرن ریڈی اور وشوناتھ پاٹل اور ہیماریڈی پاٹل،سنتوش مہاراج،بسواراج پاٹل، میناریٹی صدر عبد الغفور، محمد حاجی اور عبد الستار ناڑے پلی، راجو چوہان، راجو ہڑپد،ستار بابا،یونس سویرا،بسواراج اڑگی، دیگر لیڈران موجود تھے، بعد ازاں ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کانگریس پارٹی آفس میں ایک صحافتی دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں سے عوام کو ہورہی پریشانیوں پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوام دشمن حکومت ہے۔ ان کا نعرہ سب کا ساتھ سب کا وکاس ایک دھوکہ ہے،دراصل ان کی پالیسیوں پر تو یہ نعرہ سرمایہ داروں کا ساتھ ان کا وکاس اور غریبوں کا وناش ان پر صادق آتا ہے، ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہیہیں۔ اس کے سبب عام آدمی کو زندگی گزارنا مشکل اور دوبھرہوگیا ہے،
انھوں نے وزیر اعظم پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں عوامی جلسوں میں برسراقتدار حکومت سے سوال کرتے تھے،، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونی چاہیے کہ نہیں ہونی چاہئیں، آج کانگریس پارٹی اور عوام مودی جی سے پوچھنا چاہتی ہے مودی جی پٹرول وڈیزل کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں کہ نہیں ہونی چاہئیں۔ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے اس موقع پرمودی حکومت سے قبل کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں عوام دوست پالیسیوں اور اسکیمات کا تذکرہ کیااور کہا کہ مودی جی کو عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہونے پر فورا استعفی دے دینا چاہئے۔
انھوں نے تعلقہ سیڑم کی صورت حال پر سوال کے جواب میں کہاکہ سیڑم کے عوام موجودہ رکن اسمبلی راج کمار پاٹل تلکور سے نالاں ہیں۔ راج کمار پاٹل تلکور عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کہا کہ نے گذشتہ دن ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی کا یہ کہنا کہ دو سال میں ہی وزیر اعلی کی معیاد مکمل کرونگا یہ بتاتا ہے کہ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے پارٹی اور عوام ان سے ناراض ہیں، بابا رام دیو کے بارے میں سوال کرنے پر ڈاکٹر شرنپرکاش نے کہاکہ ایسے بے ہودہ اور بددماغ انسان کے بارے میں کچھ بھی کہنا وقت ضائع کرنا ہے۔