گول ؍30 جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سرکاری افسر کو پیٹنے کے الزام میں جیل میں بند بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگی کے بیٹے آکاش وجے ورگی کے معاملے پر کمل ناتھ نے کہا کہ انہیں ان کے کئے کی سزا ملی ہے۔ آکاش وجے ورگی کے جیل میں ہونے کے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، ایسے میں کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہ یہاں پر اسٹیج پر بیٹھتے۔آکاش وجے ورگی نے جو کیا اس کی سزا انہیں ملی ہے۔ پولیس قانون کے مطابق اپنا کام کر رہی ہے۔ کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ رشتہ پر انہوں نے کہا کہ :’ وزراء کی حوصلہ افزائی کرنے سے حکومت چلتی ہے، میرے کابینہ کے ساتھیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ کابینہ میں یوتھ کو جگہ دیئے جانے پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں نئی سوچ ہے، اس لئے انہیں موقع دیا ہے۔وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں اب بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کلکٹر بولا جاتا ہے۔ یہ نام برطانوی دور میں دیا گیا تھا اور ان کا کام آمدنی وصولنا ہوتا تھا، لیکن اب ان کا کام بدل چکا ہے۔ ہم نظام میں تبدیلیاں کرنے آئے ہیں، کسی ایک ایگژام کو پاس کرکے آنے والے افسر کو ایک ہی جگہ نہیں بنے رہنا چاہئے۔ افسروں کے تبادلے پر کمل ناتھ نے کہا کہ میرا مقصد تھا سب کو موقع ملے تاکہ سب اپنی صلاحیت کا استعمال کریں۔ حکومت کی درجہ بندی پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے باری میں رائے عوام دیں گے ۔ اتنے کم دنوں میں ہم نے اپنی پالیسی اور نیت کا ثبوت دیا ہے۔کمل ناتھ نے کہا کہ جب میں نے لوک سبھا میں تھا تو ایسا بھی وقت تھا جب بی جے پی کے پاس 2 سیٹ تھی۔ بی جے پی کا غبارہ سال بھر میں پنچر ہو جائے گا۔حکومت کے خطرے کے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے اکثریت ثابت کر دی ہے ،ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں یہ (بی جے پی) ہارے،میں کہتا ہوں کہ آپ بیان بازی کیوں کرتے ہیں؟