بنگلورو،15؍نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک بھر میں 6 ہزار سے زائد گرام پنچایتوں کیلئے انتخابات کروانے کیلئے تین ہفتوں کے اندر نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کو ہدایت جاری کی ہے۔
گرام پنچایتوں کیلئے جلداز جلد انتخابات کروانے کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن کو ہداہت دینے کی درخواست رکن کونسل کے سی کونڈیا اور دیگر لوگوں نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ابھئے سرینواس اوکا اور جسٹس اشوک ایس کنگی کو تین ہفتوں کے اندر الیکشن کیلئے ٹائم ٹیپل تیار کر کے عدالت کے آگے پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
لیکن اب گرام پنچایتوں کیلئے انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو سرکاری عملہ جات کے استعمال کرنے کیلئے اس سلسلہ میں گورنر کو درخواست دینی ضروری ہے۔ اس وجہ سے ریاستی حکومت کو الیکشن کمیشن کو عرضی داخل کرنا ضروری نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو حق حاصل ہے کہ ہنگامی حالات اور دیگر حالات میں انتخابات کو تاخیر سے کروانے کا اختیار حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن کو آزادانہ طور پر انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ اس معاملہ میں حکومت کو کئی اعتراض کرنے کا حق نہیں ہے۔
اس دوران وزیر برائے پنچایت راج کے ایس ایشورپا نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ تین ہفتوں کے اندر انتخابات کا لائحہ عمل اور نوٹیفکیشن جاری کرے، حکومت انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہے۔