ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گدگ:پانی لینے کے لئے گئی ہوئی 13سالہ لڑکی ہوگئی تالاب میں غرقاب

گدگ:پانی لینے کے لئے گئی ہوئی 13سالہ لڑکی ہوگئی تالاب میں غرقاب

Mon, 16 Sep 2019 13:37:24    S.O. News Service

ہولے آلور16/ستمبر (ایس او نیوز) گدگ ضلع کے ہولے آلور تعلقہ میں واقع رون نامی گاؤں میں تالاب سے پینے کا پانی لینے کے لئے گئی ہوئی ایک 13سالہ لڑکی اچانک پیر پھسلنے سے پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئی ہے۔

غرقاب ہونے والی لڑکی کانام شہناز اللہ بخش کوجگیری بتایا جاتا ہے۔ یہ لڑکی یہاں کے کنڑا اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔ گاؤں میں پینے کے صاف پانی کا پلانٹ رہنے کے باوجود یہاں پر زیادہ تر لوگ تالاب سے پانی لانے کو ترجیح دیتے ہیں۔کہتے ہیں کہ جب شہناز پانی بھر رہی تھی تو اس کا گھڑا ڈوبنے لگا، تب اس نے گھڑا پکڑنے کی کوشش کی اور پھسل کر تالاب میں گر گئی۔

 شہناز کے ساتھ حادثہ پیش آنے کی بات گھروالوں کو اس وقت معلوم ہوئی جب گھر میں شہناز اور ایک گھڑا موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ تالاب کی طرف نکل گئے۔ مگر کافی تلاش کے بعد بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ پھر اس کے بعدبڈگیری نامی ایک مقامی شخص نے تالاب میں غوطے لگاکراسے تلاش کیااور کچھ دیر بعد شہناز کی لاش بر آمد ہوئی۔اپنی بیٹی کی لاش دیکھنے کے بعد والدین اور گھروالوں کا رنج والم دیکھ کر وہاں پر موجود ہرایک کی آنکھیں بھر آئیں۔

لاش پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کی گئی۔ اسکول کے ٹیچر ایچ وائی بیاڈگی اور گاؤں کی کثیر تعداد نے مہلوک لڑکی کے گھرپہنچ کر والدین کو دلاسہ دیا۔رون پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایل کے جولکٹی نے معاملہ درج کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: