ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات: ٹیچر کی ویڈیوٹوئٹ کرکے پھنسے جگنیش میوانی، ولساڈ میں ایف آئی آر درج

گجرات: ٹیچر کی ویڈیوٹوئٹ کرکے پھنسے جگنیش میوانی، ولساڈ میں ایف آئی آر درج

Sat, 15 Jun 2019 20:08:05    S.O. News Service

احمد آباد، 15 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات کے وڈگام سے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔جگنیش میوانی کے خلاف ولساڈ کے آرایم وی ایم اسکول کی پرنسپل نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ٹیچر بچوں کے ساتھ مارپیٹ کر رہے تھے۔یہ ویڈیو جگنیش نے آرایم وی ایم ا سکول کا بتا کر ٹویٹ کیا تھا۔20 مئی کو جگنیش میوانی نے پی ایم او کو ٹیگ کر اس واقعہ پر جواب مانگا تھا۔جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جو ویڈیو وائرل ہوا تھا وہ مصر کے ا سکول کا تھا۔جگنیش نے اسے ولساڈ کے آرایم وی ایم ا سکول کا بتایا تھا۔اس کے بعد اسکول کی پرنسپل نے جگنیش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔جگنیش میوانی نے اسے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھاکہ یہ زبردست قسم کی بربریت ہے، آپ کے وہاٹس ایپ پر جتنے بھی نمبر اور گروپ ہیں ایک بھی نہیں چھوٹنے چاہئے، یہ ویڈیو سب کو پہنچے، یہ ولساڈ کے آرایم وی ایم ا سکول کا ٹیچر ہے، اس کو اتنا شیئر کرو کہ یہ استاد اور اسکول دونوں بند ہو جائے، پی ایم او انڈیا بتائے یہ کیا ہو رہا ہے۔اگرچہ جگنیش نے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا بہت سوشل میڈیا یوزرس نے دعوی کیا کہ یہ ویڈیو مصر کے ایک اسکول کا ہے، اس کے بعد جگنیش نے ایک دوسرا ٹویٹ کیا اور لوگوں سے پوچھا کہ کیا یہ ویڈیو اجپٹ کا ہے۔جگنیش نے لکھاکہ کیا یہ ویڈیو گجرات کے ولساڈ کا ہے یا پھر مصر کا ہے، لوگوں کی مختلف رائے ہے،کیا کوئی ہمیں بتا سکتا ہے؟ یہ بے حد حیران کرنے والا اور دردناک ہے۔اس ٹویٹ سے منسلک تنازعہ پیدا ہونے کے بعد جگنیش نے اسے اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا دیا ہے۔


Share: