ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں دو گاڑیوں میں زبردست تصادم، پانچ افراد ہلاک، تین زخمی

گجرات میں دو گاڑیوں میں زبردست تصادم، پانچ افراد ہلاک، تین زخمی

Sat, 20 Nov 2021 21:17:29    S.O. News Service

احمدآباد،20/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) گجرات میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ گجرات کے احمد آباد ضلع کے ولانا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ معلومات کے مطابق ہفتہ کی صبح ایک ٹینکر کے وین سے ٹکرانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ صبح 5 بجے وٹمان کو بھاو نگر سے متصل سڑک پر پیش آیا۔ کوٹھ پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ 8 افراد ایک وین میں آنند ضلع کے کھم بھات جارہے تھے۔ وین سڑک پر غلط سمت میں جا رہی تھی اسی وقت ولانا گاؤں کے قریب ایک ٹینکر نے وین کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک نے کھم بھاٹ کے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔ احمد آباد ضلع کے ولانا گاؤں کے قریب اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ وین کو مکمل نقصان پہنچا اور لاشوں کو نکالنے میں کئی گھنٹے لگے۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا کھم بھاٹ کے ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ 


Share: