ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کیرالہ میترا اسپتال سے ایمرجنسی میڈیکل ٹریننگ کی تکمیل کے بعد تینوں نوجوانوں کی بھٹکل آمد؛ رابطہ سوسائٹی نے کی تہنیت

کیرالہ میترا اسپتال سے ایمرجنسی میڈیکل ٹریننگ کی تکمیل کے بعد تینوں نوجوانوں کی بھٹکل آمد؛ رابطہ سوسائٹی نے کی تہنیت

Thu, 28 Nov 2019 20:37:57    S.O. News Service

بھٹکل:28؍نومبر(ایس اؤ نیوز) کیرلا کے مشہور  میترا اسپتال میں ہارٹ اٹیک  سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد بھٹکل  کے تینوں نوجوان بھٹکل لوٹ آنے کے بعد  رابطہ سوسائٹی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔

یہ تینوں  نوجوان مسلسل ڈیڑھ ماہ تک کیرالہ کے میترا اسپتال میں ہی ٹریننگ لے رہے تھے۔

یاد رہے کہ بھٹکل کے عبدالباسط رکن الدین، مسعود برماور اور عائشہ  کو بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے رابطہ سوسائٹی کے تعاون سے کیرلا کے میترا سپتال میں  طبی تربیت کے لئے بھیجا تھا۔ جہاں انہوں نے میتراسپتال کے  ماہر قلب اور مشہور ڈاکٹر علی فیصل کی نگرانی میں ہارٹ اٹیک ہونے پر ابتدائی طورپر کس طرح اُن کا علاج  کرنا چاہئے اس کی مسلسل 45دنوں تک تربیت لی ہے۔

اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے تینوں نے کہاکہ ہم نے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کے ساتھ کس طرح پیش آنا ہے، اُن کو مشکل حالات میں کس طرح بچائے رکھنا ہے، اُس کی عملی طور پر تربیت پائی ہے، فوری طور پر کیا کرنا ہے اور کس طرح مریض کو اگلے مرحلے تک بچائے رکھنا ہے، ان سبھی  طریقوں کو سیکھا ہے۔ اب ہم لوگ مقامی استپالوں میں ایمرجنسی کے موقعوں پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔ اسی طرح انہوں نے بھٹکلی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کارِ خیر میں ان کا ہر سطح پر اور ہرطرح کا تعاون کریں ۔

 اس موقع پر خلیج کونسل  کے پلور محمد  صادق،ایس جے ہاشم، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، سکریٹری نصیف خلیفہ اورمحمد میراں  صدیق وغیرہ موجود تھے۔


Share: