ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنّور حادثہ: مزید تین لاشیں برآمد ہونے سے مہلوکین کی تعداد 28 پہنچی، سرچ آپریشن بند

کنّور حادثہ: مزید تین لاشیں برآمد ہونے سے مہلوکین کی تعداد 28 پہنچی، سرچ آپریشن بند

Tue, 17 Aug 2021 23:22:22    S.O. News Service

شملہ،17؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہماچل پردیش کے کنّور واقع نیگُلسری میں گزشتہ بدھ کے روز تودہ کھسکنے کے حادثے میں آج مزید تین لوگوں کی لاش برآمد کی گئی جس سے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی۔ بعد ازاں ایک ہفتہ چلنے والے سرچ آپریشن کو بھی آج روک دیا گیا۔ کنّور کے ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق نے بتایا کہ آج ساتویں دن صبح میں لاپتہ لوگوں کے لیے سرچ آپریشن چلایا گیا جس میں مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔

عابد حسین صادق نے بتایا کہ برآمد لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ سات دنوں کے سرچ آپریشن میں این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، پولیس اور ہوم گارڈ نے 13 افراد کو محفوظ نکالا جبکہ 28 افراد کی لاش ملی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ واضح رہ کہ گزشتہ بدھ کو پہاڑی چٹانیں گرنے کے سبب ایک بس سمیت کئی گاڑیاں ملبے میں دب گئی تھیں۔


Share: