کنداپور، 16؍ مئی (ایس او نیوز) میڈیکل آکسیجن کی دستیابی میں اضافہ کے مقصد سے گیل (انڈیا) ، کنداپور کے تعلقہ سرکاری استپال کے علاوہ ملک بھر کے دیگر 9 مقامات پر آکسیجن پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تعلقہ سرکاری اسپتال کے کووڈ۔19 نوڈل آفسیر ڈاکٹر ناگیش کنداپور کے مطابق پریشر سوئنگ آبزروپشن (بی ایس اے ) میڈیکل آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کا عنقریب آغاز ہوگا۔ پلانٹ کے لئے اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ جون کے اواخر یا جولائی تک پلانٹ کار گرد ہوجائے گا۔ پلانٹ میں فی منٹ 500 لیٹر آکسیجن پیدا کرنے اور روزانہ 100 جمبو سلنڈرس بھرنے کی گنجائش ہوگی۔ ایک جمبو سلنڈر میں 7 ہزار لیٹر (گیس ) کی گنجائش ہوتی ہے۔ لہٰذا اگلے ماہ سے تعلقہ میں آکسیجن کی کافی سربراہی ہوگی۔
اُڈپی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سداشیو پر بھو نے کہا کہ پراجکٹ کا کل تخمینہ 65.49 لاکھ روپئے ہے۔ 40 فیصد لاگت پیشگی طور پر ادا کی گئی ہے۔