ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ: بی جے پی لیڈر ونود پربھو کی کار اور لاری کےدرمیان ٹکر۔ ایک شخص زخمی

کمٹہ: بی جے پی لیڈر ونود پربھو کی کار اور لاری کےدرمیان ٹکر۔ ایک شخص زخمی

Mon, 18 Jan 2021 20:03:42    S.O. News Service

کمٹہ،18؍جنوری (ایس او نیوز) بی جے پی لیڈر ونود پربھو جس کار میں سفر کررہے تھے اس کار سے ایک لاری ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود جی جی شنکر او ر کار ڈرائیورستیش گونڈا زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ونود پربھو بال بال بچ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ نیشنل ہائی وے 66 پر برگی کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب ونود پربھو ہوناور کے ایک تاجر جی جی شنکر کے ساتھ یلاپور سے کمٹہ کی طرف واپس لوٹ رہے تھے۔کمٹہ سے انکولہ کی جانب جانے والی ایک لاری تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ہائی وے ڈیوائیڈر کو پھلانگتے ہوئے ونود پربھو کی انووا کار سے ٹکراگئی۔جس کی وجہ سے ڈرائیور ستیش گونڈا کے سراور ہاتھ میں چوٹ آئی، جبکہ جی جی شنکر کے سر اور سینے میں گہری چوٹ لگی۔ ان دونوں زخمیوں کو ہوناور میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے اڈپی کے نجی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اب شنکر کی طبیعت کچھ بہتر ہوگئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ حادثہ ہوتے ہی لاری ڈرائیور لاری چھوڑ کر  موقع پرسے فرار ہوگیا۔تصادم کی وجہ سے انووا کار پوری طرح ٹوٹ پھوٹ گئی ہے۔ گوکرن پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلینے کے بعد مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔


Share: