بنگلورو،09؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک میں محکمہ تقسیم کو لے کر اتحاد کے ساتھیوں کے درمیان رشہ کشی کے بعد جمعہ کی رات وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے وزراء کے درمیان محکموں کو تقسیم کر دیا۔وزیر اعلی کمارسوامی نے اہم محکمہ خزانہ اپنے پاس رکھا ہے۔ جبکہ محکمہ داخلہ نائب وزیر اعلی پرمیشور کو دیا ہے۔بتا دیں کہ پرمیشورکانگریس کے لیڈر ہیں۔کمارسوامی نے توانائی محکمہ بھی اپنے پاس رکھا ہے۔غور طلب ہے کہ اس محکمہ کو لے کر دونوں پارٹیوں کانگریس اور جنتا دل (ایس)کے درمیان تنازعہ تھا۔محکمہ مختص اقتدار شراکت کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ کمارسوامی نے چھ جون کو اپنے کابینہ میں توسیع کی تھی۔انہوں نے کابینہ میں25وزراء کو شامل کیا۔وزراء کو گورنر وجو بھائی والا نے حلف دلایا۔اس توسیع کے ساتھ کابینہ میں ارکان کی تعداد 27ہو گئی ہے۔کرناٹک کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کی کابینہ میں 14وزیر کانگریس کے نو وزیر حلیف پارٹیاں جے ڈی ایس اورایک ایک وزیر بی ایس پی اور کے پی جے پی کے بنائے گئے ہیں۔گورنر وجو بھائی والا نے شاہی محل میں نئے وزراء کوعہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔وزیر کے عہدے کا حلف لینے والوں میں سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا کے بیٹے ایچ ڈی ریونا اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی شیو کمار بھی شامل ہیں۔