ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کم سے کم اجرت کے قوانین کو نہیں ماننے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی:کیجریوال

کم سے کم اجرت کے قوانین کو نہیں ماننے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی:کیجریوال

Wed, 02 May 2018 12:48:01    S.O. News Service

نئی دہلی ، یکم مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کارکنوں کو یقین دلایا کہ کم از کم اجرت سے منسلک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے تمام کارکنوں سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی اپیل کی اور یقین دلایا کہ حکومت اپنے اسکولوں کو نجی اسکولوں جیسا بنانے کے لئے قدم اٹھا رہی ہے۔یوم ورکرز کے موقع پرکیجریوال نے کہاکہ ہم ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو کارکنوں کے کم از کم اجرت کے قوانین کو نہیں مان رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہاکہ اگر دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ مل گیا ہوتا تو ہم سب معاہدے والے اہلکاروں کو پکا کر چکے ہوتے۔ہم کچھ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ہم ایسا جلد ہی کریں گے۔دہلی کے وزیر گوپال رائے نے اعلان کیا کہ رجسٹرڈ کارکنوں کو جلد ہی ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا پاس ملے گا۔


Share: