نئی دہلی،15/جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرکلراج مشر کو ہماچل پردیش کا نیا گورنر مقررکیاگیاہے۔راشٹرپتی بھون کے پیرکے روزجاری ایک اعلان کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آچاریہ دیوورت کو ہماچل پردیش سے منتقل کرکے گجرات کا گورنرمقرر کیاہے اور مسٹر کلراج مشر کو انکی جگہ ہماچل پردیش کا گوررنر مقررکیاہے۔آچاریہ دیوورت اورمسٹرمشر دونوں کی ہی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے نافذالعمل ہوگی۔