ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیرمیں انڈین ایئرفورس کاجنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، دونوں پائلٹوں کی موت

کشمیرمیں انڈین ایئرفورس کاجنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، دونوں پائلٹوں کی موت

Wed, 27 Feb 2019 12:36:55    S.O. News Service

سری نگر،27؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں وکشمیرکے ضلع بڈگام سے بڑی خبرآرہی ہے۔ بڈگام میں انڈین ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوکرتباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈین ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ ضلع بڈگام کے گریند کلان نامی گاﺅں میں ایک کھلے میدان میں گرکرتباہ ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔

تاہم ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ میں طیارے کے دوپائلٹوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس اوربچاﺅ ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ چکی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگی طیارہ ایک کھلے میدان میں گرگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ کے زمین پرگرنےکے ساتھ ہی ایک زور داردھماکہ ہوا، جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔

24 اگست 2015 کواسی ضلع کے سویہ بگ علاقہ میں ایئرفورس کا ایک ایم آئی جی 21 جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا ۔ تاہم طیارے کا پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

موقع سے ملی اطلاعات کے مطابق مگ -21 طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے وقت پائلٹ طیارہ سے باہرنکلنے میں ناکام رہے۔ حادثے کا شکارہونے کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے کسی طرح دونوں پائلٹوں کوباہرنکالا، لیکن تب تک دونوں کی موت ہوچکی تھی۔


Share: