ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان تحریک پروزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا، سکھوں کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں 

کسان تحریک پروزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا، سکھوں کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں 

Wed, 30 Dec 2020 20:29:54    S.O. News Service

نئی دہلی،30 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) پنجاب سمیت متعدد ریاستوں کے کسان نئے زرعی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی بارڈر پر جمے ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز کسانوں کو خالستانی اور ماؤنواز کہے جانے پر سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خلاف اس طرح کے الزامات عائد نہیں کیے جانے چاہئیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کے مفاد کے لئے بنائے گئے ہیں اور احتجاج کرنے والے کسانوں کو دو سالوں تک اس کودیکھنا چاہئے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت احتجاج کرنے والے کسانوں کی پریشانی کو سمجھ رہی ہے۔ سکھوں کی دیانتداری پر کوئی سوال نہیں ہے۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کو ماؤ نواز اور خالستانی بتانے پر انہوں نے کہاکہ اس طرح کے الزامات کسی کو بھی نہیں لگانا چاہیے۔ ہم کاشتکاروں کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں۔ ہم ان کے اعزاز میں سر جھکاتے ہیں۔  وہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے متعدد بار ملک کو بحران سے نکالا ہے۔

انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قانون سے متعلق تمام پہلوؤں پر بات کریں۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ اس قانون میں ان کے خلاف کچھ بھی ہے تو حکومت ان کے مسائل دور کردے گی۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان آج کسانوں اور حکومت کے مابین ہونے والی بات چیت سے پہلے سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں پر بھی حملہ کیا۔


Share: