ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا کے منتخب عازمین حج کوبقیہ رقم کی ادائیگی کے لئے 23؍ مئی تک مہلت، عازمین حج کو بھرنی ہے جملہ رقم 2.61 لاکھ روپئے

کرناٹکا کے منتخب عازمین حج کوبقیہ رقم کی ادائیگی کے لئے 23؍ مئی تک مہلت، عازمین حج کو بھرنی ہے جملہ رقم 2.61 لاکھ روپئے

Wed, 25 Apr 2018 00:35:31    S.O. News Service

بنگلورو،24؍اپریل(ایس او نیوز) امسال سفر حج بیت اﷲ کی ادائیگی کے لئے منتخب عازمین حج کو بقیہ رقم کی ادائیگی کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے 23؍ مئی 2018 تک کی مہلت دی گئی ہے۔ کل حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلور سے گرین زمرے کے لئے منتخب عازمین حج کو مجموعی رقم 2.61لاکھ روپے ادا کرنی ہوگی۔

اس میں سے پہلی قسط میں 81 ہزار روپے ادا کئے جاچکے ہیں۔اب باقی رقم 180250 روپے انہیں مقررہ تاریخ سے پہلے بذریعے چالان اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں حج کمیٹی آف انڈیا کے کھاتے میں جمع کرانا ہوگا۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلور سے عزیزیہ زمرے سے سفر پر جانے والے عازمین کی مجموعی رقم 2.27لاکھ روپے ہے، اس میں سے 81ہزار روپے پہلی قسط میں ادا کئے گئے ہیں باقی رقم 146100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ کرناٹک کے منگلور سے جانے والے عازمین کے لئے گرین زمرے کی رقم 2.63لاکھ روپے طے کی گئی ہے، انہیں بقیہ رقم 182450 روپے اداکرنے ہوں گے۔ عزیزیہ زمرے کے عازمین کو 2.29 لاکھ روپے مجموعی طور پر دینے ہیں ، بقیہ رقم 148250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ گوا سے جانے والے عازمین حج کے لئے رقم 263100 روپے طے کی گئی ہے۔ گرین زمرے سے انہیں 1.82لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ عزیزیہ زمرے کے عازمین کو بقیہ رقم 147950 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ حیدرآباد سے جانے والے عازمین کے لئے مجموعی رقم 2.47لاکھ روپے طے کی گئی ہے، اس میں سے بقیہ رقم گرین زمرے کے عازمین کے لئے 1.66لاکھ روپے اور عزیزیہ زمرے کے عازمین کی مجموعی رقم 2.13لاکھ روپیوں میں سے بقیہ رقم 1.32لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ البتہ رباب اور دیگر سہولتوں سے استفادہ کرنے والوں کے لئے شرحیں الگ الگ مقرر کی گئی ہیں۔ جو حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گی۔


Share: