ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری؛ پھر 1498 نئے معاملات، صرف بنگلور سے ہی سامنے آئے 800 پوزیٹیو

کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری؛ پھر 1498 نئے معاملات، صرف بنگلور سے ہی سامنے آئے 800 پوزیٹیو

Tue, 07 Jul 2020 20:41:57    S.O. News Service

بنگلور 7 جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے اور ریاست  میں روز بروز کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ریاست کی راجدھانی اس وقت  کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے جہاں ہر روز  سب سے زیادہ معاملات درج کئے جارہے ہیں۔ آج منگل کو پھر ایک بار کورونا کے سب سے زیادہ معاملات بنگلور سے ہی درج کئے گئے ہیں  ۔ ہیلتھ بلٹین کے  مطابق پیر شام پانچ بجے سے  منگل شام  پانچ بجے تک 800 کورونا کے معاملات درج ہوئے ہیں۔

آج کے تازہ معاملات کے ساتھ ہی  کرناٹک میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 26815 ہوگئی ہے۔ منگل کو ایک ہی دن 15 لوگوں کی موت درج کی گئی ہے، اسی طرح آج اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی تعداد بھی کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے اور رپورٹ کے مطابق 571 لوگ آج ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اس وقت ریاست کے مختلف اضلاع میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 15297 ہے۔ جبکہ اب تک ریاست بھر میں 416 لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

جس طرح ریاست بھر میں سب سے زیادہ معاملات بنگلور سے (800) ریکارڈ کئے گئے ہیں، وہیں دوسرے نمبر پر  ساحلی کرناٹکا کا ضلع دکشن کنڑا  ہے جہاں کوویڈ کے 83 معاملات سامنے آئے ہیں، دھارواڑ میں 57،  کلبرگی اور بیدر میں 51، 51،  میسور میں 49 اور بلاری میں 45 معاملات درج کئے گئے ہیں۔

 

 


Share: