ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک لیجس لیٹو کونسل کی چار نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کا اعلان

کرناٹک لیجس لیٹو کونسل کی چار نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کا اعلان

Tue, 06 Oct 2020 20:20:07    S.O. News Service

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹک لیجس لیٹو کونسل کی چار نشستوں کے لئے کانگریس پارٹی کی طرف سے امیدواروں کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ان امیدواروں کو کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے بی فارم سونپ دئیے ہیں۔ اتوار کے روز ٹیچر س کے دو حلقوں اور گریجویٹس کے دو حلقوں کے لئے 28اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کے نام ظاہر کردئیے۔ شمال مشرقی ٹیچرس حلقہ سے کانگریس امیدوار کے طور پر شرنپا مٹور کو امیدوار بنایا جبکہ بنگلورو ٹیچر س حلقے کے لئے پروین پیٹر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مغربی گریجویٹس حلقہ کے لئے کانگریس امیدوار کے طورپر آر ایم کبیرپا کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے جبکہ حال ہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے جے ڈی ایس کے سابق ترجمان رمیش بابو کو شمال مشرقی گریجویٹس حلقہ سے کانگریس امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان ناموں کو قطعیت دینے کے ساتھ ہی ان چاروں حلقوں کے لئے ریاست کی تینوں اہم سیاسی جماعتوں کی طرف سے امیدواروں کے اعلان کا عمل شروع ہو چکا ہے۔


Share: