ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹک اسمبلی انتخابات : اترکنڑا ضلع میں 62امیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی :26آزاد امیدواربھی شامل

کرناٹک اسمبلی انتخابات : اترکنڑا ضلع میں 62امیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی :26آزاد امیدواربھی شامل

Wed, 25 Apr 2018 18:59:42    S.O. News Service

کاروار:25/اپریل (ایس او نیوز)ریاستی ودھان سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے منگل آخری دن تھا۔ اترکنڑا ضلع میں کل 62 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ ان میں 7خاتون امیدوارہیں تو 26آزاد امیدوار بھی ہیں۔ ضلع میں سب سے زیادہ کمٹہ میں 14امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے تو سرسی میں سب سے کم 8امیدوار ہیں۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ آج 25مئی کو کی گئی، جبکہ 27  اپریل، دوپہر تین بجے سے پہلے پہلے  تک امیدواروں کو اپنا پرچہ نامزدگی واپس لینے کا وقت دیا گیا ہے۔

اگر 2013کے انتخابات سے موازنہ کریں تو اس مرتبہ 33امیدوارانتخابی میدان میں کم اُترے ہیں۔ جب کہ گذشتہ انتخابات میں کل 95امیدواروں نے پرچہ نامزدگی  داخل کیاتھا۔

ضلع کے تمام حلقہ جات  پر نظر ڈالیں تو کمٹہ میں 14،ہلیال میں 11، یلاپور اور بھٹکل میں 10، کاروار میں 9اور سرسی میں 8امیدوار میدان میں ہیں۔ بھٹکل اور یلاپور میں 5-5آزاد امیدوار میدان میں ہیں تو ہلیال اور کاروار میں 3، سرسی میں 2ہیں۔ ضلع کے انتخابی حلقوں میں کون کون امیدوار کس پارٹی سے میدان میں اترے ہیں اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

کاروار:ستیش سئیل (کانگریس )۔ آنند اسنوٹیکر (جے ڈی ایس )۔روپالی نائک (بی جے پی )۔مادھو نایک (این سی پی )۔5آزاد امیدوار

کمٹہ :شاردا موہن شٹی (کانگریس)۔پردیپ نایک (جے ڈی ایس )۔دنیکر شٹی (بی جےپی )۔یشودھر نائک اور سورج سونی نائک(آزاد)۔ناگراج شیٹھ (آر جے پی) ۔ناگراج ناگیش نائک (ایم ای پی )سمیت دیگر 7امیدوار ہیں۔

بھٹکل :منکال وئیدیا (کانگریس )۔سنیل نائک (بی جےپی )۔ایس ایم امجد(جے ڈی ایس)۔ جینت نائک (شیو سینا)۔عبدالغفور (ایم ا ی پی)۔ سمیت 5آزاد امیدوار ہیں۔

سرسی : بھیمنا نائک (کانگریس )۔وشویشور ہیگڈے کاگیری (بی جے پی )۔ڈاکٹر ششی بھوشن ہیگڈے (جے ڈی ایس )۔عبدالرزاق شیخ (ایم ای پی )۔ انپا شیورام کڈکیر(شیوسینا)۔ بی جی کبیر (بھارتیہ بہوجن کرانتی دل )۔سمیت 2آزاد امیدوار ۔

ہلیال : آر وی دیش پانڈے (کانگریس )۔ سنیل ہیگڈے اور سورنا ہیگڈے (بی جے پی )۔ کے آر رمیش (جے ڈی ایس )۔ یمونا گاؤنکر (سی پی آئی ایم )۔ ککیری بڈ ے صاحب حسین صاحب (ایم ای پی )۔ شنکر بسونت فاکری (شیو سینا )۔ دیگر 4 آزاد امیدوار ہیں ۔

یلاپور :شیورام ہیبار (کانگریس )۔ وی ایس پاٹل (بی جے پی )۔رویندر ناتھ نائک(جے ڈی ایس )۔ سچن نائک چنتامنی (شیوسینا)۔نیلپا لمانی (بھارتیہ بہوجن کرانتی دل ) سمیت 5آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔


Share: