ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کااہم انتخابی ایشو ہوگا رافیل معاہدہ: پرتھوی راج چوہان

کانگریس کااہم انتخابی ایشو ہوگا رافیل معاہدہ: پرتھوی راج چوہان

Mon, 08 Oct 2018 21:07:07    S.O. News Service

ناسک،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ نے کہا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارہ معاہدہ پارٹی کے لئے اہم انتخابی ایشو ہوگا۔پارٹی نے ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر نشانہ لگایا۔کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ پارٹی رافیل اور عوامی مفاد کے دیگر مسائل پر لوک سبھا اور اسمبلی کے آئندہ انتخابات لڑے گی۔اہم اپوزیشن پارٹی نے فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام لگائے ہیں۔تاہم این ڈی اے حکومت نے اس الزام کو سرے سے مسترد کیا ہے۔شمالی مہاراشٹر کے ناسک واقع بھاجی مارکیٹ میدان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک کی اقتصادی حالت کمزور ہو گئی ہے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کروڑوں روپے کمائے ہیں، لیکن عام لوگوں کو کچھ خاص راحت نہیں ملی ہے۔


Share: