ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس پارٹی کمزور اور حاشیہ پر جا رہی ہے:اننت کمار

کانگریس پارٹی کمزور اور حاشیہ پر جا رہی ہے:اننت کمار

Wed, 14 Mar 2018 20:29:36    S.O. News Service

نئی دہلی ،14؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حاشیہ پر جا رہی ہے۔ کمار نے کہا جو کانگریس کبھی مرکزی دھارے کی پارٹی تھی، آج محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی قیادت میں حاشیہ پر جا رہی ہے۔ یہ حقیقت سب پارٹیاں جانتی ہیں۔مسز گاندھی کے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تحت منگل کی شب دیئے گئے ڈنر کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کمار نے یہ بات کہی۔ اپوزیشن اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا مسز گاندھی ڈنر کے ذریعہ متحد کرنے کی جو کوشش کر رہی ہیں اس کے مرکز میں کوئی گول ہی نہیں ہے۔ کانگریس گر رہی ہے، کمزور ہو رہی ہے اور بکھر رہی ہے۔ جب کانگریس بکھر رہی ہے، ہر انتخابات میں وہ ہار رہی ہے، تو اتحاد کیسے ہوگا۔ لہذا اس میں کوئی منطق نہیں ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ شمال مشرقی کی تین ریاستوں میں انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی اور (وزیر اعظم) نریندر بھائی مودی کی قیادت میں این ڈی اے بڑھی ہے۔ شمال مشرق کے انتخابات کے نتائج کے بعد این ڈی اے پلس ہو چکا ہے۔


Share: