ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا میں بر آمد ہوئی تنہا رہنے والے شخص کی سڑی گلی لاش

کارکلا میں بر آمد ہوئی تنہا رہنے والے شخص کی سڑی گلی لاش

Fri, 18 Oct 2019 17:36:34    S.O. News Service

کارکلا 18/اکتوبر (ایس ا و نیوز) بیلمان بس اسٹانڈ کے قریب واقع ایک خستہ حال مکان کے ورانڈے سے پیوش ڈیسوزا(59سال) نامی شخص کی سڑی گلی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق پیوش ڈیسوزا شراب کی لت کا شکار تھا۔ اس کی بیوی اور بیٹی اسی وجہ سے اسے تنہا چھوڑ کر الگ ہوگئے تھے۔ پیوش ایک خستہ حال مکان میں اکیلا رہا کرتاتھا۔ جب آس پاس کے لوگوں نے فضا میں ناقابل برداشت بدبو محسوس کی تو انہوں نے اطراف میں اس بدبو کا سراغ ڈھونڈنا شروع کیا۔ تب جاکر پتہ چلا کہ پیوش خستہ حال مکان کے ورانڈے میں مردہ پڑا ہے اور اس کی لاش سڑنے لگی ہے۔مقامی لوگوں نے اس بات کی اطلاع کارکلا پولیس کو دی تو افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر ضروری کاروائی انجام دی۔


Share: