ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:6ہزار سے زائد آبادی والی گرا م پنچایتوں کو گریڈ -1کا ردرجہ :اترکنڑا اور ملناڈ اضلاع کو رعایت

کاروار:6ہزار سے زائد آبادی والی گرا م پنچایتوں کو گریڈ -1کا ردرجہ :اترکنڑا اور ملناڈ اضلاع کو رعایت

Fri, 25 Aug 2017 18:22:48    S.O. News Service

کاروار:25/اگست (ایس اؤنیوز)ریاستی حکومت ریاست میں 6000سے زائد آبادی والے گرام پنچایتوں کو گریڈ -2سے گریڈ -1کو ترقی دینے کا فیصلہ لیا ہے،البتہ اترکنڑا اور ملناڈ علاقوں کے اضلاع کو رعایت دی گئی ہے۔ علاقے کی جغرافیائی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے آبادی کاشمار 6000سے کم کرکے 4000کیا ہے۔ ریاست میں کل 1275گریڈ-2کی پنچایتیں ہیں جنہیں ترقی دے کر گریڈ -1کیاجائے گا، سرکاری سطح پر اس کا حکم صادر ہونا باقی ہے۔

کرناٹکا گرام سوراج اور پنچایت راج قانون 1993کے مطابق ہر ضلع میں آبادی کو شمار کرتے ہوئے گریڈ-1اور2پنچایتوں کی تشکیل کی گئی ہے، سال 2011کی مردم شماری کے مطابق جن پنچایتوں کی آبادی 6000 اور ملناڈمیں 4000سے زائد ہے وہ اب بھی گریڈ -2میں ہی شمار کی جارہی ہیں، جنہیں ترقی دے کر گریڈ -1میں لانا ضروری ہوگیا ہے۔

سرکاری حکم میں 6ہزار سے زائد آبادی والے پنچایتوں کو ترقی دے کر گریڈ-1کی فہرست میں جگہ دے کر وہاں گرام پنچایت سکریٹری کا عہدہ اور 4ہزار سے کم آبادی والی پنچایتوں میں گریڈ-2سکریٹری کاعہدہ تخلیق کیا گیاہے۔

فی الحال کرناٹکا ریاست میں 6022گرام پنچایتیں ہیں، جن میں 2178گریڈ-1اور3844گریڈ -2کے درجے میں ہیں۔ سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق اضلاع کو چھوڑکر بقیہ 25اضلاع کی 1016گرام پنچایتوں میں 6 ہزار سے زائد آبادی ہے، اب ان کو گریڈ -1کی فہرست میں شمار کرنا ہے، شیموگہ ، چک مگلور، اترکنڑا ، ہاویری اور کورگ کل 5اضلاع میں 241گرام پنچایتوں کی آبادی 6ہزار سےکم ہے۔ متعلقہ اضلاع ملناڈعلاقہ میں شامل ہونےاور جغرافیائی وسعت کو دیکھتے ہوئے 4ہزار سے زیادہ آبادی والی 241گرام پنچایتوں کو گریڈ-1کا درجہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔ متعلقہ سرکلر کو وزارت دیہی ترقی اور پنچایت راج نے منظوری دی ہے۔


Share: