ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:بارش کے دوران حادثات کو روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات کریں اور مستعد رہیں:آئی آر بی کمپنی عملے کو ڈی سی کی ہدایات

کاروار:بارش کے دوران حادثات کو روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات کریں اور مستعد رہیں:آئی آر بی کمپنی عملے کو ڈی سی کی ہدایات

Tue, 23 May 2017 18:29:53    S.O. News Service

کاروار:23/مئی (ایس اؤنیوز)قومی شاہراہ کی توسیع کو لے کرجاری تعمیراتی کاموں سے سڑکوں پر کہیں بھی پانی نہ رکے ، بلکہ آسانی سے پانی بہہ کر نکل جائے ، اگر کہیں پانی رکنے کا خدشہ ہے اور کہیں سیلاب کی کیفیت پیدا ہونے کا خطرہ ہے تو فوری طورپر ان جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کرنے کے لئے اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے قومی شاہراہ توسیع تعمیراتی کمپنی آئی آر بی کے افسران کو ہدایات دیں۔

ڈی سی دفتر میں موسم باراں سے پہلے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق غوروفکر کے لئے آئی آر بی نمائندوں اور مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں وہ بات کررہے تھے۔ انہوں نے کمپنی نمائندوں کو بتایا کہ شاہراہ کے دونوں کناروں پر پانی سلیس بہاؤ ہونا چاہئے اس کے لئے ضروری اندرونی نالیوں کا انتظام کریں۔ گذشتہ سال جہاں پہاڑکھسکے ہیں وہاں پیشگی طورپر اقدام کریں۔ڈی سی نے ضلع بھر کے علاقوں کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ کمٹہ کے علاقے میں 16جگہوں پر مٹی کھسکنے کے خدشات ہیں، اسی طرح تمام علاقوں میں ایسے جگہوں کی نشاندہی کرکے فہرست تیار کرکے فوری سونپ دیں۔ دھاریشور اور کمٹہ علاقہ میں موریوں کی تعمیر میں تیزی لائیں، بارش سے پہلے کاروار کے سداشیو گڑھ کے پہاڑ کو نکالنے کاکام مکمل کرلیں، زمین حصولیابی کی کارروائی پوری کرنے کے بعد جو زمین منتقل کی گئی ہے وہاں ابھی کام شروع نہیں ہواہے وہاں کام میں کیا دشواری ہونے کے متعلق سوال کیا۔ بارش کے موسم میں حادثات کا خطرہ زیادہ رہتاہےاور فی الوقت جہاں جہاں کام جاری ہے ان مقامات پر اور موڑ پر خطرے کے نوٹس بورڈ لگائیں، عارضی بیاریکیڑ لگائیں، بارش سے کوئی نقصان ہوتاہے تو فوری متحرک ہوکر جائے وقوع پہنچنے کے لئے آئی آر بی کے افسران ، عملہ اپنی مشینوں کے ساتھ مستعد رہیں، تمام محکمہ جات یکسانیت کے ساتھ کام انجام دیں گے تو بارش کے موسم میں پیش آنے والے ہر خطرے کو ٹالنا ممکن ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی کے جی دیوارج موجود تھے۔


Share: