ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: کروناوائرس کی روک تھام کے متعلق ڈی سی نے کی ویڈیوکانفرنس: عوامی ہجوم کو ہر حالت میں روکنے کی ہدایات

کاروار: کروناوائرس کی روک تھام کے متعلق ڈی سی نے کی ویڈیوکانفرنس: عوامی ہجوم کو ہر حالت میں روکنے کی ہدایات

Tue, 17 Mar 2020 20:19:18    S.O. News Service

کاروار:17؍مارچ(ایس اؤ نیوز)مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیر ان کو اعتماد میں لے کر عوامی ہجوم کوجمع نہ ہونے دینے کی اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی سی دفتر کے عدالتی ہال میں ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے تحصیلدار ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے متعلق صلاح ومشور ے اور ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ  جہاں جہاں وائرس پھیلنے کاخدشہ ہے جیسے جم، اسپا وغیرہ، اُن پر  پابندی عائد کی جائے۔  عوام کا ہجوم جہاں ہوتا ہے، وہاں  عوامی یا پرائیویٹ پروگراموں کے منتظمین سے بات چیت کی جائے اور  انہیں سمجھا بجھا  کران کے ذہن بدلنےکی کوشش کریں۔ اگر کوئی سرگرمیاں ہوتی ہیں تو اس پر پابندی عائد کرنے کے لئے کارروائی کی جائے۔ ضلع میں ہوم اسٹے اور ریسارٹ کا فوری دورہ کرتےہوئے جانکاری حاصل کریں اور نئے آنے والوں کو موقع نہ دیں۔ڈی سی نے کہا کہ   سرکاری دفاتر میں عملے کی قلت ہے ، اس لئے کسی بھی افسر یا عملے کو چھٹی نہ دیں بلکہ جہاں ضرورت ہے وہاں ان کو تعینات کریں۔

ہفتہ بازاروں کو وارڈوں میں تقسیم کرکے عوامی ہجوم کو روکنے کی تدابیر اختیار کریں۔ اس سلسلےمیں  لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے پیشگی اعلانات کریں۔ اسی طرح مال ، سوپرمارکیٹ وغیرہ میں زیادہ تعداد میں عوام کو جمع ہونے نہ دیں  اور کم تعداد میں گاہکوں کو خرید و فروخت کرنے کےلئے موقع فراہم کرنے مالکان کو ہدایت جاری کریں۔

ضلع میں ماسک کی قلت پیدا کرنے والوں اور دوگنی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں پر کڑی کارروائی کرنے کابھی  انتباہ دیا۔ کروناوائرس کی روک تھام کے لئے سبھی شہری اداروں  اور پنچایتوں   کی سطح پر میٹنگ منعقد کرتےہوئےعوام میں بیداری اور ضروری اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کرنے کہا۔ میٹنگ میں ایس پی شیوپرکاش دیوراج، اے سی پریانگاایم، ڈی ایچ اؤ اشوک کمار سمیت مختلف محکمہ جاتی افسران موجود تھے۔


Share: